لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ابرار احمد بھی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد رضوان، صائم ایوب، خرم شہزاد، میر حمزہ، عامرجمال اور نعمان علی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔سرفراز احمد دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل کرلیے گئے جبکہ حارث رؤف کو عدم دستیابی کی بناء پر شامل نہیں کیا گیا۔