لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف کو پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر 19 ایشیاء کپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈ کپ ہو گا۔محمد یوسف اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمے داری نبھا چکے ہیں۔















