لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ شاہین شاہ آفرید ی کو ٹی 20ٹیم کا کپتان مقررکردیا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے نئے کپتان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔شاہ مسعود نے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی حکام سے ملاقات کی ،جس کے بعد انہیں کپتان بنانے کا فیصلہ کیاگیا،واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ پرفارمنس اور بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا آغازکیاگیا،پی سی بی نے کپتانی چھوڑنے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت آفر کی تھی لیکن انہوں نے معذرت کرلی۔















