اہم خبریں

ورلڈ کپ، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لئے338 رنز کا ہدف

کولکتہ(نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے338 رنز کا ہدف دے دیا،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور جونی بیرسٹو نے اننگ کا آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 13.3 اوورز میں 82 رنز تک پہنچایا جس کے بعد انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔افتخار احمد نے پاکستان کے لیے پہلی وکٹ حاصل کی، ڈیوڈ ملان 31 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 18.2 اوورز میں 108 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر جونی بیرسٹو 59 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اس طرح انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر337 رنز بنائے،اورپاکستان کو جیت کے لئے338 رنز کا ہدف دیا ہے۔

متعلقہ خبریں