احمد آباد(نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو وکٹوں سے ہرادیا،جمعہ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عظمت عمرزئی کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت افغانستان یہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوپائی ورنہ ایک موقع پر اس کے 7 کھلاڑی کوئی خاطر خواہ اننگز کھیلے بغیر پویلین لوٹ آئے تھے۔جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 4 کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جب کہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں جنوبنی افریقا کی ٹیم نے 5 وکٹوں پر47.3 اوورزمیں ہدف حاصل کر لیا۔
