بنگلورو(نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے میچ میں کیویز نے سری لنکا کو ہراکرسیمی فائنل کے لئے راہ ہموار کر لی،تفصیلات کے مطابق بنگلوروکے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ سری لنکن بیٹرز نے تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا تاہم کیوی بولرز نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ساتھ ساتھ وکٹیں لینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔ نیوزی لینڈ نے ابتدائی 9 اوورز کے دوران 70 رنز دے کر 5 سری لنکن بیٹرز کو واپس پویلین بھیج دیا۔ یہاں پر کوشل پریرا 52 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے جبکہ پوری لنکن ٹیم 46.4اوورزمیں 172رنزبناکرآئوٹ ہوگئی جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے23.2 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
