اہم خبریں

چیئرمین بورڈ نے بچنے کی کوشش کی ہے، انضمام الحق

لاہور (اے بی این نیوز)سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہےچیئرمین بورڈ نے بچنے کی کوشش کی ہے،جتنے ورلڈ کپ میں کارکردگی خراب ہوئی ،نان پلیئر پر ملبا ڈال کر خود سائیڈ پر ہوجاتے ہیں،تین تین 4،4 مہینے کی توسیع لےرہے ہوتےہیں،کوشش کرتے ہیں اپنی چیزیں دوسروں پر ڈال دیں ،ٹیم برا کھیلتی ہے تو میں ذمے داری لینے کو تیار ہوں،بچنے کو نہیں،انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے، کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے،چیئرمین بورڈ کو اب مزید توسیع ملی ہے،ایک بیان آیا تھا کہ تمام ذمے داری انضمام اور بابر کو دی گئی تھی،کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی اس کے بعد میں نے استعفیٰ دیا ،سایہ کارپوریشن میرے معاملات کو بھی دیکھتی ہے،یازو کمپنی 2000 میں ہم نے بنائی تھی بچوں کے سائیکل کے ہیلمٹ کیلئے،یازو میں ہماری کوئی ٹرانز یکشن شروع ہی نہیں ہوئی ،پرائم منسٹر کے بعد سب سے زیادہ کوریج چیئرمین بورڈ کو ملتی ہیں،کوریج کی وجہ سے بڑے بڑے شخصیات چاہتے ہیں کہ ہم چیئرمین بورڈ بنیں،دوبارہ چیف سلیکٹر کا عہدہ ملے گا بھی تو قبول نہیں کروں گا،اگر کل آسٹریلیا ہار جاتی تو کیا ہم ان کی سے بھی کہتے کہ کپتانی چھوڑ دیں،پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں،میں بھی بابراور مکی آرتھر پر ملبا ڈال دیتا ،لیکن میں ایسا نہیں کیا غلطی تسلیم کرنی چاہیے،ہمارے لوگوں کے اند ر منفی سوچ بہت پایا جاتا ہے،میں نے مشورہ دیا تھا کہ وسیم اکرم،وقار یونس اور شعیب اختر کو بلائیں ،سپیئنر ز کی ٹریننگ کیلئے میں نے سعید اجمل،ثقلین اور مشتاق احمد کا کہا تھا،آل راؤنڈرز کیلئے میں نے شاہد آفریدی ،عبدالرازق اور اظہر محمود کا مشورہ دیا تھا،سارے لوگ شور مچارہے ہیں کہ ٹیم میں اچھے باؤلرزنہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں