نئی دہلی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میںبنگلہ دیش نے سری لنکا کو3وکٹوں سے ہرادیا،پیر کونئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کی پوری ٹیم کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں میدان بدر کردیا۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر پوار کر لیا ،واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت سری لنکا ساتویں اور بنگلادیش نویں نمبر پر ہے، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نکل چکی ہیں۔















