کلکتہ (نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ ، بھارت نے 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنالیے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران اوپنر روہت شرما اور شبمن گل نے بھارت کو 62 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان 40 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ شبمن گل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ویرات کوہلی 34 اور شریاس ایر 10 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو مزید بڑھائیں۔اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جیرالڈ کوٹزی کی جگہ تبریز شمسی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
