کلکتہ(نیوزڈیسک)ورلڈ کیپ 2023 میچز، بھارت اور جنوبی افریقہ آج آمنے سامنے ہونگے۔بھارت کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔ ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔بھارت نے 7 میچز کھیل کر تمام میں کامیابی حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ نے سات میچز میں سے چھ جیتے ہیں۔
