اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیوز ی لینڈ کیخلاف میچ میں بابر اعظم نے فخر زمان کےساتھ پچ پر ہونے والی گفتگوسے متعلق بتایاکہ میری کوشش تھی کہ فخر زمان اچھا کھیلے کیونکہ جب بھی فخر نے ایسا کھیل پیش کیا پاکستان جیتا ہے ،جب فخر نے میچ میں چکا لگا تو میں نے کہا اگر جگہ ملے تو مارنا ویسے مسئلہ نہ زبردستی شارٹ نہ لگاؤ،فخر نے میری بات نہیں مانی اور زبردستی شارٹ مارے۔ بارش کے حوالے سے ہماری حکمت عملی نہیں تھی ہم روٹین میں کھل رہے تھے کیونکہ موسم اچھا تھا لیکن اچانک بادل آئے تو ہم نے بیٹنگ پلان تبدیل کیا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اور فخر زمان کی باتوں کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کی ہے ۔