بنگلور(نیوزڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا 35ویں میچ جاری، پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ۔پاکستانی ٹیم401 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مایوس کن آغاز کرکے شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گر گئی، پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 9 گیندوں پر چار رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے بیٹنگ کے آغاز پر محتاط انداز اپناتے ہوئے 7ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کئے تاہم 68 رنز کے مجموعی سکور پر بلیک کیپس کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا، کیوی اوپنر ڈیون کانووے 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے کریز پر آکر جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور بلیک کیپس نے 29 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز مکمل کئے، بعدازاں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 79 گیندوں پر 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 261 رنز کے مجموعے پر گری، کیوی بلے باز رچن رویندرا نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 94 گیندوں پر 108 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
