بنگلور (نیوزڈیسک) پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکرا ،کیویز کی پہلی وکٹ گرگئی ،ڈیون کنوے 35 رنز ہی بنا سکے ،وہ حسن علی کی بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے نیوزی لینڈ کا سکور 87 رنز جبکہ اُس ایک کھلاڑی پولین لوٹ چکا ہے ۔واضح رہے پاکستان کا نیوز ی لینڈ سے مقابلہ بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے ، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرموجود ہے ، نیوزی لینڈ کی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ،سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کو ہرانا ضروری ہے۔