بنگلور(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکرا، جیتنا ضروری ہے ،ہارنے پر پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا۔واضح رہے پاکستان کا نیوز ی لینڈ سے مقابلہ بنگلور کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے ، پا کستا ن نے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی ہے ۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرموجود ہے ، نیوزی لینڈ کی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ،سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کیلئے پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کو ہرانا ضروری ہے،ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں نو مرتبہ مد مقابل آ چکی ،سات مرتبہ پاکستان جبکہ نیوزی لینڈ صرف دو میچ ہی جیت سکا۔ آج کے اہم میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، اسامہ میر کی جگہ حسن علی سکواڈ میں شامل ۔ کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم اچھی باؤلنگ سے نیوزی لینڈ کو کم سکور پر محدود کریں گے۔