دہلی(نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ میچز جاری جبکہ بھارتی ٹیم میں بھی اتھل پتھل کا دور چلنے لگا، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ آئی سی سی کے مطابق ہاردیک پانڈیا ٹخنے کی انجری سے ابھی تک چھٹکارا نہیں پا سکے، وہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ کے دورا ن گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیاگیا ۔پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی، پراسدھ کرشنا اتوار کو ساؤتھ افریقہ کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔یاد رہےکہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی جبکہ ورلڈکپ 2023 کی وہ واحد ٹیم ہے جسے اب تک شکست نہیں ہوئی۔
