اہم خبریں

ورلڈ کپ2023: افغان اور نیدرلینڈز ٹیمیں میدان میں اتریں گی

لکھنؤ(نیوزڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ ، افغانستان اور نیدر لینڈز میں جوڑ پڑے گا۔دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر لکھنؤ میں بھارت رتنا شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گی۔افغانستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 میں فاتح رہی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچوں میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 4 میں شکست کھانا پڑی۔پوائنٹس ٹیبل پر افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں