اہم خبریں

کرکٹ ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

مہاراشٹرا (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میگا ایونٹ میں جنوبی افریقہ نے 6 میچز کھیل کر 5 میں کامیابی حاصل کی ہے ،ایک میں ناکام ہوئی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 2 میں ناکام رہی۔

متعلقہ خبریں