حیدر آباد ( اے بی این نیوز )بھارت میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹس پر سائن کر دیے،کھلاڑیوں کو آج ہی بذریعہ ای میل سینٹرل کنٹریکٹس کے ڈاکومنٹس موصول ہوئے تھےپاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹس کے تمام معاملات طے ٹیم کی بھارت میں موجودگی کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط نہیں ہو سکے تھےکھلاڑیوں کو تمام بقایاجات ادا کیے جائیں گے،ذرائع پی سی بی کے مطابقپچھلے سینٹرل کنٹریکٹس کا اختتام 30 جون کو ہوا تھاکھلاڑیوں کو 30 جون سے اب تک تمام بقایاجات ادا کیے جائیں گیںسینٹرل کنٹریکٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی سے ملنے والے ریونیوسے بھی 3 فیصد حصہ دیا جائے گا ۔کھلاڑیوں کوپچھلے5ماہ سے پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی تھی
