لاہور ( اے بی این نیوز )بابراعظم سےکوئی رابطہ نہیں کیا ، راشد لطیف کے بیان پرافسوس ہوا، ذکا اشرف نے ،کہا بابر اعظم نے مجھ سے فون پر کوئی رابطہ نہیں کیا، بابراعظم کامیسج دکھا سکتاہوں انہوں نے کہا چیئرمین کوکوئی کال نہیں کرتا، عہدہ سنبھالنے سے پہلے ٹیم سلیکٹ ہو چکی تھی،،آخری وقت میں ٹیم میں تبدیلیاں کرتے تو مسائل کھڑے ہوتے،،ٹیم جیت رہی تھی توکریڈٹ نجم سیٹھی صاحب لے رہے تھے،اگر ٹیم ہار رہی ہے تو اس کی ذمہ داری بھی نجم سیٹھی کو لینی چاہیے،عہدہ سنبھالا تو بورڈ پہلے ہی اہم کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کا این او سی دے چکا تھا،کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کا این او سی دینے پر اعتراض کیا تھا
