چنئی (اے بی این نیوز)پا کستا ن کومیچ امپا ئر وں نے ہرایا،، سابق کر کٹر زکی پاکستا ن جنو بی افر یقہ میچ میں نا قص امپا ئر نگ پر کڑ ی تنقید،،سابق بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ نے کہا بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے، آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ،وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے۔ سا بق انگلش کپتا ن نا صر حسین کا کہنا ہے، آ ئی سی سی اور بی سی سی آ ئی کر کٹ کو تبا ہ کر رہے ہیں ، حارث کی گیند پر افریقی بیٹر کو آؤٹ نہ دینے کا فیصلہ حیران کن ہے،پاکستان سے یقینی فتخ چھیںی گئی
