اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف سخت مشکلات کا شکار۔86رنز پر پاکستان کے 3کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،عبداللہ شفیق 9 جبکہ امام الحق 12 رنز ہی بنا سکے۔ جیت ہار کا ریکارڈ دیکھا جائے تو ون ڈے میچز میں جنوبی افریقہ کاپلڑا بھاری،دونوں ٹیموں کے درمیان 82ون ڈے میچز کھیلے گئے، جس میں 51جنوبی افریقہ نے جیتے جبکہ 30میں کامیابی پاکستان کے نام رہی،ایک میچ بغیر نتیجہ رہا،ورلڈ کپ میچز میں بھی پروٹیز کو گرین شرٹس پر برتری حاصل ، میگاایونٹ میں دونوں ٹیمیں 5 بار آمنے سامنے آئیں، 3 میچز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز میں جیت پاکستان نے اپنے نام کی۔
