چنئی (نیوز ڈیسک) پاکستان کا جنوبی افریقہ سے بڑا ٹاکرا ، آج کا میچ پاکستان کیلئے اہم ہے کیونکہ اگلے چاروں میچ جیت کر ہی پاکستان سیمی فائنل تک رسائل حاصل کرسکتا ہے ،اس اہم میچ میں حسن علی ٹیم میں شامل نہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے اہم کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک ،ریزا ہینڈرکس ،وین ڈر ڈوسن ،ایڈن مارکرم ،کلاسن سب پاکستان کو پچھاڑنے کے لیے بے تاب ہیں کیوں یہ سب کھلاڑیوں نے گزشتہ میچز میں رنز کے انبار لگائے دوسری طرف پاکستان کے پاس رضوان، سعود ،عبد اللہ اور بابر،شاہین، حارث، شاداب، نواز اچھا کھیل پیش کرسکتے ہیں لیکن تا وقت یہ کھلاڑی اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلنے سے قاصر ہیں۔ واضح رہے یہ میچ چنئی میں کھیلاجائے گا جو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
