اہم خبریں

انگلینڈ کا سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلورو (نیوزڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ کا سری لنکا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ۔اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں پچ نم ہے ،جو بیٹنگ کے بہت اچھی ہے جبکہ سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کا 25 ویں میچ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ،یہ میچ ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکاکا 7 واں اور ٹیم انگلینڈ کا 8 واں نمبر ہے، سری لنکا نے چار میچز کھیلا ایک جیتا اورتین میں ناکام رہی جبکہ انگلینڈ نے چار میچز کھیل کر صرف ایک ہی کامیابی حاصل کر سکی ۔

متعلقہ خبریں