نئی دہلی (نیوزڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو جیت کےلیے 400 رنز کا ہدف دے دیا۔ بدھ کو نئی دہلی میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔اورمقررہ 50اوورزمیں 399رنز بنائے جواب میں نیدرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور نیدرلینڈ نے اب تک 8.4اوورزمیں 46رنزبنالئے ہیں جبکہ اس کے دوکھلاڑی آئو ٹ ہوئے ہیں۔















