اہم خبریں

پاکستان اوربنگلہ دیش ویمنز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 27 اکتوبرکوکھیلا جائے گا

ڈھاکا(نیوزڈیسک ) بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کادوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان کی ویمن ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ تینوں ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ،میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم ، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد پاکستان کی ویمن ٹیم ڈھاکہ پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 7 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں