اہم خبریں

8سو میٹر دوڑ، طالبہ آمنہ فیاض نے گولڈ میڈل، حذیفہ ظہیرسلور میڈل جیت لیا

کوٹلی(نیوزڈیسک)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کوٹلی کی طالبات نے انڈر19آل آزاد کشمیر ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔سکول کی طالبہ آمنہ فیاض نے آٹھ سو میٹرریس جیت کر گولڈمیڈل اور دس ہزار نقد جیت لیا۔جبکہ حذیفہ ظہیر نے تیسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔سکول کی ہیڈمسٹریس طاہرہ شریف نے طالبات کی اس کا میابی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں