چنئی (نیوزڈیسک)ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کوجیت کے لئے 283رنز کاہدف دے دیا،تفصیلات کے مطابق میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے،پاکستان کو 56 رنز پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر امام الحق 17 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ عبداللہ شفیق کو 58 رنز پر نور احمد نے پویلین لوٹایا۔محمد رضوان بھی 8 رنز بناکر نور احمد کا شکار ہے،پاکستان نے مقررہ 50اووزمین 282رنز بنائے ۔















