اہم خبریں

ورلڈکپ،بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

دھرم شالا(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023ء کے 21ویں میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو دھرم شالا میں کھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت کو 274 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جو میزبان ٹیم نے 48 ویں اوور کی چوتھی گیند پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں،اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل نے 130 رنز بنائے، ڈیرل مچل کی اننگز میں 5 چھکے اور 9چوکے شامل تھے۔

متعلقہ خبریں