اہم خبریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلور سے چنئی پہنچ گئی ، کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے

لاہور(نیوزڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ عروج پر ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلور سے چنئی پہنچ گئی، اتوار کا دن پریکٹس میں گزارا جبکہ پیر کو پاکستان بمقابلہ افغان ٹیم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم گزشتہ روزچارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 2بجے روانہ ہو ئی ۔ کھلاڑی دوپہر 2سے 5 بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ گرین شرٹس کا اگلا میچ کل 23 اکتوبر کو افغانستان کےخلاف چیپاک سٹیڈیم چنئی میں شیڈول ہے۔ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم اچھا کھیلی لیکن پاکستان نے بھی ٹف ٹائم دیا۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم فنش اچھا نہیں کرپائی۔ یقینی طور پر کیچز سے فرق پڑا لیکن میں پھر کہوں گا ہم میچ اچھے سے فنش نہیں کرسکے۔آسٹریلیا سے شکست کے بعد پوئنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پوزیشن بھی چھن گئی ،پاکستان پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ۔ آسٹریلیا فتح کیساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر منفی 0.19 نیٹ رن ریٹ کےساتھ موجود ہے ،پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہوگیا۔

متعلقہ خبریں