اہم خبریں

سابق انگلش کرکٹر ایلیکس ہارٹلےملتان سلطان کی اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر

لاہور(نیوزڈیسک)پی ایس ایل ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں۔ایکس پر فرنچائز نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انگلینڈ کی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلےکو اسسٹنٹ اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے سابق آئرش خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔کیتھرین ڈالٹن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ایڈوانس لیول تھری سرٹیفائیڈ کوچ ہیں، آئرلینڈ کی قومی ویمن ٹیم کیلئے 4 ون ڈے اور 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں۔ہارٹلے نے انگلش ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 28 ون ڈے اور 4 ٹی20 مقابلوں میں شرکت کی۔فرنچائز نے ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کوچ اور ٹیم مینٹور مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں