اہم خبریں

ورلڈکپ،بھارتی فتوحات کا سلسلہ جاری،بنگلہ دیش کو شکست

پونے (نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو7وکٹوں سے ہرادیا،تفصیلات کے مطابق پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دے دیا،بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن اور لٹن داس نے اننگ کا آغاز کیا اور 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔لٹن داس 66، تنزید حسن 51، محمود اللّٰہ 46 اور مشفیق الرحیم 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا، جسپریت بمرا اور محمد سراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیںجواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف 41.3ویں اوورمیں7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

متعلقہ خبریں