پونے (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت کیخلاف ٹاس جیت بنگلادیش کا بیٹنگ کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق اب تک کی ناقابل شکست ٹیم انڈیا بنگال ٹائیگرز کو ہرانے کیلئے تیار ۔ اس وقت بھارت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے جبکہ بنگلا دیش اپنے تین میں سے 2 میچ ہار چکی ہے ، آج کا میچ بنگلا دیش کیلئے اہم ہے ۔ واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ نے اپنے 4میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارت کا 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے ۔















