اہم خبریں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فلسطینی شہریوں کیلئے اظہار یکجہتی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فلسطینی شہریوں کیلئے اظہار یکجہتی، سوشل میڈیا پر جھنڈا پوسٹ کردیا ۔ واضح رہے کہ جاری کشیدگی میں اب تک 3500 سے فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 1000 بچے اور 1000 عورتیں شامل ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی کھلاڑی شاداب خان،اسامہ میر اور محمد نواز نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے ذریعے اپنے ٹوئٹ فلسطین کا جھنڈا پوسٹ کیا اور دعا والے ایموجی بھی شیئر کیئے یاد رہے کہ محمد رضوان نے ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف اپنی جیت بھی فلسطینی شہریوں کے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں