اہم خبریں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ز،پاکستان نے کمبوڈیاکوہرادیا

کراچی(نیوزڈیسک)ہوم لیگ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو0-1سےشکست دے دی،تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،ہوم لیگ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو0-1سےشکست دیکرفیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا، میچ کاواحد اور فیصلہ کن گول ہارون حمید نے 68ویں منٹ میں کیاجس کے بعد پاکستان نے دوسرے مرحلے کے گروپ جی میں جگہ بنالی ہے،یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے،واضح رہے کہ گروپ جی میں سعودی عرب ،اردن ،تاجکستان اور پاکستان شامل ہیں،پاکستان نے12سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کی ہے۔

متعلقہ خبریں