دھرم شالہاحمد آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ کپ میچز، بارش کے باعث جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ تاخیر کا شکار۔ نیدرلینڈز اور جنوبی افربقہ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں تاہم بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1ـ:30 بجے شروع ہونا تھا تاہم صبح سے بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں پروٹیز نے دونوں میں کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو دونوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جنوبی افریقہ کا اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی نیدلینڈز کا اسکواڈکپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین















