پرتگالی فٹبالررونالڈو کی بسمہ اللّٰہ پڑھتے ویڈیو وائرل

لزبن(نیوزڈیسک)پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ’’بسمہ اللّٰہ‘‘ پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورو 2024ء کوالیفائرز کے گروپ جے میں سلواکیہ کے خلاف میچ میں رونالڈو نے پرتگال کی قیادت کی، میچ جب پنالٹی کیک کے فیصلہ کُن موڑ پر پہنچا تو کھلاڑی کو ’بسم اللّٰہ‘ کے کلمات پڑھتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔