لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی ٹیم میں تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ شاداب خان بال کو ٹھیک جگہ پر لینڈ نہیں کرپارہا۔ جب آپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں ایک طویل عرصے سے اور آپ کو اچانک 50 اوور کی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے تو مشکل ہوتی ہے۔















