اہم خبریں

زبردست بیٹنگ پچ کے باوجود پاکستانی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا سکی ، شعیب اختر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کے ہاتھوں پاکستانی ٹیم کی شکست پر بابر الیون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست افسوسناک، اتنی زبردست بیٹنگ پچ پر بڑا اسکور کرنے کا موقع پاکستانی ٹیم نے ضائع کیا۔ ٹیم کو بہت اچھا موقع ملا مگر اس کے پاس ٹیلنٹ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بڑا سکور نہیں کرسکے جو بہت مایوس کن ہے، بھارت نے زبردست بولنگ کی اور روہیت شرما نے بھی عمدہ کپتانی کا مظاہرہ کیا۔شعیب اختر نے مزید کہا کہ روہت نے میچ کے لیے زبردست بولرز کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی۔

متعلقہ خبریں