اہم خبریں

یہ آئی سی سی نہیں بھارتی بورڈ کا ایونٹ لگا ،مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا سیخ پا، شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے گزشتہ دن ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئےپاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے یہ آئی سی سی کا ایونٹ نہیں لگایہ ایسا تھا جیسے کوئی باہمی سیریز ہو یہ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بھارتی بورڈ کا ایونٹ لگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان پر بھارتی میڈیا کا واویلا شروع، مکھی آرتھر کے بیان پر تنقید کے نشتر چلا دیئےبھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے برے طریقے سے رونا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں عجیب و غریب ریمارکس دیئے، اسٹیڈیم میں ہوم ٹیم کو ملنے والی سپورٹ پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں گا اگر میں یہ کہوں کہ ایسا نہیں تھا، میں نے مائیکرو فون سے دل دل پاکستان بھی نہیں سنا، سپورٹ سے فائدہ ہوتا ہے لیکن یہ ہار کی وجہ کے طور پر نہیں کہہ رہا۔اس معاملے پر بھارتی میڈیا نے بھارتی بورڈ آفیشل سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا کہ دل دل پاکستان لگانے میں کوئی نقصان نہیں تھا، آپ ہمیں بتائیں یہ ہم کب چلاتے۔بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ کیا ہم اس وقت چلاتے جب بابر اور رضوان بولڈ ہوئے؟ کیا اس وقت چلاتے جب روہت شرما نے شاہین آفریدی کو چھکا مارا تھا؟ آپ یہ سب اس وقت چلاتے ہیں جب اسٹیڈیم میں مداح ہوں وہاں ایک بھی مداح نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں