حیدر آباد ( اے بی این نیوز )بھارت کیخلاف میچ کے حوالے سے کوئی دباؤنہیں،انڈیاکے ساتھ میچ ہمیشہ چیلنج ہوتاہے،کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی پریس کانفرنس کہا کل کامیچ پورے اعتماد کے ساتھ کھیلیں گے،بھارت کیخلاف میچ میں ٹاس بہت اہم ہوگا،کھلاڑیوں پر بڑے سٹیڈیم کا کوئی دباؤنہیں،نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے،ورلڈ کپ میں میری کارکردگی ایسی نہیں جیسی ہونی چاہیے،کوشش ہے کم سے کم غلطیاں کروں،ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے،امید ہے حیدرآباد کی طرح احمد آبادمیں بھی ہمیں بھرپورسپورٹ ملے گی
