اہم خبریں

پاک بھارت ٹاکرے کی تیاریاں، کھلاڑیوں کے تاثرات کی ویڈیو وائرل

لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک ،بھارت اہم ٹاکرے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تاثرات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ورلڈکپ آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تاثرات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کون دے گا شائقین کرکٹ کو سرپرائز،اس ویڈیوکو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ویڈیو میں ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، کے ایل راہول اور افتخار احمد اپنے تاثرات شیئر کررہے ہیں۔پاکستانی پلئیرز پرعزم ہیں کہ وہ بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ مقابلے میں شکست دیکر تماشائیوں سمیت دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز دیں گے۔احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس رہنے کی توقع ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے 35 فیصد امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں