احمد آباد(نیوزڈیسک) لنکاڈھانے کے بعد شاہین روایتی حریف کو مات دینے کیلئے پرعزم،قومی کرکٹ ٹیم آج اورکل پریکٹس کرےگی،پاک بھارت ٹاکرا 14اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اس حوالے سے کہا کہ احمد آباد میں بھارت سے میچ کیلئے ہم تیارہیں،امید ہے بھارت بھی تیارہوگا،بھارت آنے سے قبل سعید انور نے مشورہ دیاتھاکہ پچ کے بجائے اپنے پلان پر توجہ دوں ،میری توجہ پلان پر ہے ۔















