کھٹمنڈو(نیوزڈیسک) پاکستان اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے دوسری بار ٹی20 وہیل چیئر ایشیا کا چیمپیئن بن گیا، گرین شرٹس نے یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کے خلاف 103رنز سے فتح اپنے نام کی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 216رنزبنانئے،سری لنکا 216 رنز کے تعاقب میں 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہوگئی۔















