حیدرآباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کی بڑے مقابلے کیلئے بڑی تیاری ، کل سری لنکا سے ٹاکرا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کی حیدرآبا د سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس ،کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز، بیٹنگ اور باؤلنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم آج بھی خوب پریکٹس کرے گی ،شاہین ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں منگل کو سری لنکا سے مقابلہ کرینگے۔















