بیجنگ(نیوزڈیسک)19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس ایک بھی گولڈ میڈل نہیں جیت سکے۔تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز 2018 میں پاکستان نے چار میڈلز جیتے تھے لیکن اس ایشین گیمز میں صرف تین میڈلز جیت سکا، جس میں ٹیم اسکواش میں سلور، شوٹنگ اور کبڈی میں برانز میڈل حاصل کیا۔















