اہم خبریں

کرکٹ ورلڈکپ ،آج دو میچز ہونگے ،افغانستان کا بنگلادیش اور سری لنکا کا جنوبی افریقہ سے ٹاکرا ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ ،آج دو میچز کھیلے جائیں گے ،افغانستان بنگلادیش سے ٹکرائے گا ،سری لنکا جنوبی افریقا کا مقابلہ کرے گا۔ پہلا میچ افغانستان بمقابلہ بنگلادیش دھرم شالہ اسٹیڈیم میں صبح دس بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ دیکھا جائے تو اچھے باؤلنگ اٹیک کی وجہ سے افغانستان کو بنگلادیش پر برتری حاصل ہے جبکہ بنگلادیش کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے جس میں مہدی حسن میراز عمدہ فل فارم میں ہیں افغانستان کے بل باز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران اگر چل گئے تو میچ کا پانسہ پلٹ جائے گا۔ ویسے ورلڈ کپ مقابلوں میں بنگلا دیش نے ہر دفعہ افغانستان کو شکست دی ہے ۔ دوسرا میچ اہم ہے جس میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں اب تک ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان 6مقابلے ہوئے ہوئے جس میں جنوبی افریقہ 4 میں کامیاب رہا ۔

متعلقہ خبریں