حیدرآباد دکن(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر فتح سے ایونٹ کا آغاز کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ٹیم اس سے قبل اب تک بھارتی سرزمین پر ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیل چکی ہے اور اسے دونوں ہی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔1996ء کا ورلڈ کپ پاکستان، بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہوا تھا،جس کا پہلاکوارٹرفائنل بھارتی سرزمین پربنگلور کے کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا،اس میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 8 وکٹ پر 287 رنز بنائے تھے جب کہ 287رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 248 رنز ہی بناسکی تھی اور یوں پاکستانی ٹیم یہ میچ 39رنز سے ہارگئی تھی ،اسی طرح 2011کا ورلڈ کپ بھارت،سری لنکااور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا اوراس بار سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئے تھے، اور میدان موہالیکا تھا، اس میچ بھی بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 260 رنز بنائے تھے اور گرین شرٹس 231 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور یو ں اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو 29رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔















