اہم خبریں

ورلڈکپ،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈ کو81رنز سے ہرادیا

حیدرآباد دکن (نیوزڈیسک)بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدرلینڈ کے خلاف اپنا میچ جیت لیا،جمعہ کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔گرین شرٹس نے سعود شکیل اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں، شاداب خان اور محمد نواز کی ذمے دارانہ شراکت کی بدولت 49 اوورز میں 287 رنز بنائے اور تمام ٹیم ایک اوورقبل ہی پویلین لوٹ گئی ۔ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈزکی ٹیم 205سکو ربناسکی اورتمام ٹیم پولین لوٹ گئی۔

متعلقہ خبریں