اسلام آباد (اے بی این نیوز )فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026،پاکستان، کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہو گا پاکستان 12 سال بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گاپاکستان اور کمبوڈیا کے میچ کی تیاریاں پہلے سے جاری ہیں اے ایف سی میچ کمشنر کیمل توکابیو نے 20 ستمبر کو جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا اس سے قبل پاکستان نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں بنگلہ دیش کی میزبانی 2011 میں کی تھی پاکستان نے آخری انٹرنیشنل فرینڈلی میچ 2015 میں افغانستان کی میزبانی کی تھی