نئی دہلی (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کا منہ چڑھانے لگیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی ہے، فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود عوام اسٹیڈیم نہیں آئے۔کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز نے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔
